عالمی برادری غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لے، یاسین ملک

سرینگر ۔ 28 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی رہائی کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین …

سرینگر ۔ 28 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی رہائی کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ نئی دلی کی تہاڑ اور منڈاولی ، ادھمپور، ہیرا نگر ، کھٹوعہ ، امپھالہ ، کورٹ بلوال، سرینگر سینٹرل جیل، کپواڑہ ، بارہمولہ، اسلام آباد ، پلوامہ اور دیگر جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کو سخت مظالم کا نشانہبنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں