عالمی برادری لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے والے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے، سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دورے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ افغان مہاجرین کی حالت زارکی طرف مبذول کروانا تھا، ترجمان اقوام متحدہ

نیویارک ۔ 21 فروری (اے پی پی)اقوام متحدہ کے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ لاکھوں افغان مہاجرین کی مدد کرنے والے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے جو گذشتہ 40 سالوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیریک نے عالمی ادارے کے ہیڈکوارٹرنیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ صرف پاکستان کی ذمہ …

نیویارک ۔ 21 فروری (اے پی پی)اقوام متحدہ کے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ لاکھوں افغان مہاجرین کی مدد کرنے والے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے جو گذشتہ 40 سالوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیریک نے عالمی ادارے کے ہیڈکوارٹرنیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ عالمی برادری کو بھی پاکستان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک پاکستانی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دورے کا مقصدبھی عالمی برادری کی توجہ افغان مہاجرین کی حالت زار پر مبذول کروانا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی ادارہ کے سربراہ نے پاکستانی حکومت اور عوام کی افغان مہاجرین کی فراخدلانہ امداد اور تعاون کو سراہاجنہوں نے افغان مہاجرین کا اپنے ملک میں خیر مقدم کیا حالانکہ یہ ان کی ذمہ داری نہیں تھی۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے دورہ کے دوران دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس مین شرکت کی جو افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کے40 سال پورے ہونے پر پاکستان میں منعقد ہوئی تھی ۔

مزید خبریں