عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے مزدوروں کی حالتِ زار کا نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر میں محنت کش طبقہ بنیادی حقوق سے محروم ہے ،مشعال حسین ملک
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے مزدوروں کی حالتِ زار کا نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر میں محنت کش طبقہ بنیادی حقوق سے محروم ہے ،مشعال حسین ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):حریت لیڈر مشعال حسین ملک نے یومِ مزدور کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مزدوروں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے مزدوروں کی حالتِ زار کا نوٹس لے۔
معہ کو جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم نے کشمیری مزدوروں کو بدترین مشکلات میں دھکیل دیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں محنت کش طبقہ بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ دنیا کشمیری مزدوروں کی آواز بنے اور ان کے لیے عملی اقدامات کرے کیونکہ کشمیری مزدور معاشی اور انسانی بحران کا شکار ہیں۔
انہوں نے اقوامِ عالم پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ یومِ مزدور کشمیری محنت کشوں کی مدد کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔








