عالمی بنک کے ماہر معاشیات انریکے بلانکوارمس اور دیگر کا ”پبلک پرائیویٹ سمپوزیم برائے برآمدات“ کے موضوع پر مذاکرے میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی)عالمی بنک کے ماہر معاشیات انریکے بلانکوارمس نے کہا ہے کہ تجارت کےلئے پائیدار لائحہ عمل روزگار کی فراہمی اور ترقی کی ضمانت ہو سکتا ہے، پیداواری لاگت کا بوجھ کم کرکے تجارت میں اضافہ ممکن ہے۔ پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ”پبلک پرائیویٹ سمپوزیم برائے برآمدات“ کے موضوع پر مذاکرے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی)عالمی بنک کے ماہر معاشیات انریکے بلانکوارمس نے کہا ہے کہ تجارت کےلئے پائیدار لائحہ عمل روزگار کی فراہمی اور ترقی کی ضمانت ہو سکتا ہے، پیداواری لاگت کا بوجھ کم کرکے تجارت میں اضافہ ممکن ہے۔ پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ”پبلک پرائیویٹ سمپوزیم برائے برآمدات“ کے موضوع پر مذاکرے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ براہ راست مشاورت کے نتیجہ میں بہتر پالیسی سازی اور اس پر عملدرآمد میں مدد مل سکتی ہے جس کا مقصد پاکستان کی برآمدات میں مہارت سے اضافہ کرنا ہے، گذشتہ ایک دہائی سے پاکستان کی برآمدات کے شعبہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی ہے۔ پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے شریک سر براہ ڈاکٹر وقار احمد نے کہا کہ برآمد کنندگان کو مشکلات سے محفوظ کرنے کےلئے صوبوں میں یکساں تجارتی پالیسی پر تمام متعلقین سے مشاورت سے ازسرنو مرتب کی جائے۔