اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) عالمی بنک کے نان لینڈنگ ٹیکنیکل معاونت سے متعلق اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب صدیقی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں مارچ 2018ءکے دوران ماحولیات سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری سے متعلق امور، ورکشاپ کے انعقاد، اس حوالے سے ورلڈ بنک کے ساتھ تعاون اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ …
عالمی بنک کے نان لینڈنگ ٹیکنیکل معاونت سے متعلق اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب صدیقی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) عالمی بنک کے نان لینڈنگ ٹیکنیکل معاونت سے متعلق اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب صدیقی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں مارچ 2018ءکے دوران ماحولیات سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری سے متعلق امور، ورکشاپ کے انعقاد، اس حوالے سے ورلڈ بنک کے ساتھ تعاون اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی نے عالمی بنک کی جانب سے ماحولیات سے متعلق پاکستان کی وزارتوں اور اداروں کی صلاحیتوں اور استعداد کار پر حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بنک کے تعاون سے ورکشاپس کے انعقاد سے متعلقہ اداروں کے حکام کو بین الاقوامی سطح پر ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات، بین الاقوامی معیار اور مختلف ممالک کے تجربات سے نہ صرف آگاہی ہوگی بلکہ تجربے اور مہارت میں اضافہ کے نتیجہ میں پاکستان اور اس کے ادارے فضا اور ماحول کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکیں گے۔ یہ ورکشاپ وزارت منصوبہ بندی، وزارت تبدیلی ماحولیات اور اقتصادی امور ڈویژن کی باہمی مشاورت سے منعقد ہوں گے۔







