عالمی بینک نے پاکستان میں خواتین اور غریب طبقہ کو ملکیتی مکانوں کی فراہمی کے سلسلے میں رعایتی ہا¶سنگ فنانس کے لئے 145 ملین ڈالر کی منظوری دیدی

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) عالمی بینک نے پاکستان میں خواتین اور غریب طبقہ کو ملکیتی مکانوں کی فراہمی کے سلسلے میں رعایتی ہا¶سنگ فنانس کے لئے 145 ملین ڈالر کی منظوری دیدی۔ جمعہ کو عالمی بینک کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان ہا¶سنگ فنانس پراجیکٹ سے حکومت پاکستان کے ہاﺅسنگ ڈویلپمنٹ سے متعلق ویژن اور حکمت عملی میں معاونت ملے گی۔ منصوبے کے …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) عالمی بینک نے پاکستان میں خواتین اور غریب طبقہ کو ملکیتی مکانوں کی فراہمی کے سلسلے میں رعایتی ہا¶سنگ فنانس کے لئے 145 ملین ڈالر کی منظوری دیدی۔ جمعہ کو عالمی بینک کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان ہا¶سنگ فنانس پراجیکٹ سے حکومت پاکستان کے ہاﺅسنگ ڈویلپمنٹ سے متعلق ویژن اور حکمت عملی میں معاونت ملے گی۔ منصوبے کے تحت پاکستان میں مکانات کی تعمیر کے لئے فنانسنگ تک رسائی بڑھانے کے لئے پاکستان مورٹگیج ریفنانسنگ کمپنی، پلاننگ کمیشن اور دیگر اداروں کو مالیاتی اور تکنیکی معاونت دی جائے گی۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلانگوان پچاموتھو نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان میں ہاﺅسنگ مورٹگیج مارکیٹ کو ترقی ملے گی، اس سے خواتین اور کم آمدنی والے طبقات استفادہ کر سکیں گے اور ایکو فرینڈلی مکانوں کے لئے سہولیات بہتر ہوں گی۔