عالمی بینک کے انتظامی بورڈنے پاکستان میں دومنصوبوں کیلئے 300 ملین ڈالرکی معاونت کی منظوری دیدی

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):عالمی بینک کے انتظامی بورڈنے پاکستان میں دومنصوبوں کیلئے 300 ملین ڈالرکی معاونت کی منظوری دیدی، بینک نے سندھ ریزیلیئنس پراجیکٹ اورسالڈویسٹ ایمرجنسی اینڈایفی شینسی پراجیکٹ کیلئے اس معاونت کی منظوری دی ہے۔ان منصوبوں سے سیلاب اورخشک سالی جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے استعدادکارمیں اضافہ ہوگا ، سالڈویسٹ ایمرجنسی اینڈایفی شینسی پراجیکٹ سے شہری علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے اورصحت عامہ کے شعبہ میں ہنگامی …

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):عالمی بینک کے انتظامی بورڈنے پاکستان میں دومنصوبوں کیلئے 300 ملین ڈالرکی معاونت کی منظوری دیدی، بینک نے سندھ ریزیلیئنس پراجیکٹ اورسالڈویسٹ ایمرجنسی اینڈایفی شینسی پراجیکٹ کیلئے اس معاونت کی منظوری دی ہے۔ان منصوبوں سے سیلاب اورخشک سالی جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے استعدادکارمیں اضافہ ہوگا ، سالڈویسٹ ایمرجنسی اینڈایفی شینسی پراجیکٹ سے شہری علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے اورصحت عامہ کے شعبہ میں ہنگامی خدمات کی فراہمی میں مددملیگی۔پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے ایک بیان میں کہاہے کہ قدرتی آفات کے حوالہ سے استعدادکارمیں بہتری اورصحت عامہ کے شعبہ میں ہنگامی خدمات کی فراہمی پاکستان میں اہم ایجنڈاہے،ان منصوبوں سے نہ صرف انسانی جانوں کو بچایا جاسکے گا بلکہ معیشت کو بھی تحفظ حاصل ہوگا۔ سندھ ریزیلیئنس پراجیکٹ کیلئے 20 کروڑ ڈالرکی معاونت جبکہ سالڈویسٹ ایمرجنسی اینڈایفی شینسی پراجیکٹ کیلئے 10 کروڑ ڈالرکی معاونت کی منظوری دی گئی ہے۔عالمی بینک کے مطابق اس منصوبوں سے کھیرتھررینج اورنگرپارکرکے 7 لاکھ 50 ہزار افراد کوفائدہ ہوگا۔اسی طرح سندھ ایمرجنسی سروس سے بالخصوص کراچی جیسے بڑے شہرمیں قدرتی آفات کے تناظرمیں اداروں کے ردعمل کوفعال اورموثربنانے میں مددملے گی۔