عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پے چا موتو الان گوان کی وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پے چا موتو الان گوان کی وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات،ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے جاری اور مستقبل کے منصوبوں اور پروگراموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پے چا موتو الان گوان نے جمعرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات …

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پے چا موتو الان گوان کی وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات،ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے جاری اور مستقبل کے منصوبوں اور پروگراموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پے چا موتو الان گوان نے جمعرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی اور ان سے ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے جاری اور مستقبل کے منصوبوں اور پروگراموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے مشیر خزانہ کو بینک کے نائب صدر انیتے ڈکسن اور ایشیاءکے لئے آئی ایف سی کے نائب صدر سنیزانا سٹوئل جیکوک کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی بینک مستقبل قریب میں ایک ارب ڈالر سے زائد کے نئے منصوبوں اور ترقیاتی پروگراموں کا آغاز کرے گا۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ عالمی بینک کے نائب صدر کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔