برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ برازیل کو عالمی تعلقات میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث اپنی دفاعی صلاحیتوں اور قومی خودمختاری کے تحفظ پر زیادہ توجہ دینی ہوگی۔
عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث دفاعی صلاحیتوں پر زیادہ توجہ دینا ہوگی، برازیلی صد ر

مزید خبریں
برازیلیا۔15جولائی (اے پی پی):برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ برازیل کو عالمی تعلقات میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث اپنی دفاعی صلاحیتوں اور قومی خودمختاری کے تحفظ پر زیادہ توجہ دینی ہوگی۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ساؤ پاؤلو میں انسٹی ٹیوٹ آف ایروناٹکس اینڈ سپیس کے دورے کے دوران کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں جو اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی سلامتی کا تحفظ صرف سرحدوں کی حفاظت تک محدود نہیں بلکہ اس میں تیل، معدنیات اور دیگر سٹریٹجک وسائل کا تحفظ بھی شامل ہے۔ برازیل کے صدر نے کہا کہ ہم اپنی دفاعی صنعت کی ترقی پر بات چیت کے لیے پہلا اجلاس منعقد کر چکے ہیں۔ برازیل جیسے ملک کے لیے ضروری دفاعی صلاحیتوں کا نہ ہونا ناقابلِ تصور ہے۔ قبل ازیں برازیل کے رکنِ پارلیمنٹ جولیو لوپس نے کہا تھا کہ برازیل کو اپنی قومی سلامتی مضبوط بنانے کے لیے روس کے ساتھ دفاعی تعاون کو وسعت دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹینکوں اور میزائلوں کی تیاری کی ٹیکنالوجی ایسے شعبے ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بہترین مواقع موجود ہیں۔








