عالمی سطح پر منصفانہ اور مساوی نظام کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ،فو چھونگ

106
Fu Chong
Fu Chong

اقوام متحدہ ۔17جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بین الاقوامی نظم و نسق اور کثیر الجہتی تعاون کے حوالہ سے منعقدہ اجلام کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر منصفانہ اور مساوی نظام کے فروغ کے لئے چھ پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے،

جن میں خود مختار مساوات کا تحفظ اور فروغ، باہمی احترام کو برقرار رکھنا، مشترکہ سلامتی کی تعمیر کرنا، مشترکہ ترقی کو فروغ دینا، شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنا، کھلے پن اور اشتراک کا مظاہرہ کرنا شامل ہیں۔ چینی مندوب نے کہا کہ یوکرین بحران اورفلسطین اسرائیل تنازع کے تناظر میں تمام فریق بین الاقوامی مشترکہ سلامتی کے بارے میں انتہائی فکرمند ہیں۔