جینوا۔11اپریل (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبرے سُس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی ترسیل میں عدم توازن برقرار ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے جنیوا میں تنظیم کے مرکزی دفتر سے آن لائن پریس کانفرنس میں بتایا کہ 194 ممالک میں ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ممالک میں سے 7 تک ویکسین کی ترسیل ممکن بنا دی گئی ہے اور 5 ممالک میں چند روز کےا ندر کورونا ٹیکے لگانے کا عمل شروع ہو جائیگا
۔انہوں نے بتایا کہ عالمی کورونا ویکسین پروگرام کوویکس کے تحت گزشتہ 6 ہفتوں میں ایک سو سے زائد ممالک کو 38 ملین خوراکیں بھیج گئی ہیں اور رواں ماہ کے اختتام تک ایک سو ملین خوراکوں کی ترسیل کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، تا ہم ویکسین کی سپلائی میں گراوٹ آنے کے باعث ابتک صرف 38 ملین ویکسین ڈوز ہی تقسیم کی جا سکی ہے۔گیبرے سُس نے مزید کہا کہ اس ہدف تک اپریل کے اختتام یا پھر دوران مئی رسائی کی امید ہے۔