واشنگٹن۔15اکتوبر (اے پی پی):امریکا میں کشمیریوں کی حمایت کرنے والے گروپ ورلڈ کشمیر اویرنیس فورم (ڈبلیو کے اے)نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر سے بھارت کےغاصبانہ تسلط کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے جہاں بھارت کی وحشیانہ جارحیت اور دبائو کے باوجود کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق کا مطالبہ مزید مضبوط ہوتا جارہا ہے۔ فورم نے 27 …
عالمی طاقتیں جموں و کشمیر سے بھارت کےغاصبانہ تسلط کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں ، ورلڈ کشمیر اویرنیس فورم

مزید خبریں
واشنگٹن۔15اکتوبر (اے پی پی):امریکا میں کشمیریوں کی حمایت کرنے والے گروپ ورلڈ کشمیر اویرنیس فورم (ڈبلیو کے اے)نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر سے بھارت کےغاصبانہ تسلط کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے جہاں بھارت کی وحشیانہ جارحیت اور دبائو کے باوجود کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق کا مطالبہ مزید مضبوط ہوتا جارہا ہے۔
فورم نے 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط اور حملے کو 75 سال مکمل ہونے جسے ’’یوم سیاہ ‘‘کہا جاتا ہےکے حوالے سے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں نجی زندگی اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو برداشت کر رہے ہیں۔فورم نے کہا کہ جیسا کہ بھارتی مسلح افواج کشمیر ی سیاسی رہنماؤں ، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہیں لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کا حق خود ارادیت کا مطالبہ مزید مضبوط اور شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
فورم نے کہا کہ ہم کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ تسلط اورکشمیریوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت 5 اگست 2019 کے بعد کے اقدام سے قید وبند، آن لائن ہراسمنٹ اور غیرقانونی کارروائیوں، کشمیریوں کو ان کا جمہوری اور قانونی حق دینے سے مسلسل انکار کی مذمت کرتے ہیں ۔ فورم نے بھارت پر زور دیا کہ وہ غیرجمہوری اقدامات،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورغیرقانونی تسلط کو فوری ختم کرے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گزشتہ 5 روز میں ہزاروں بے گناہ اور معصوم کشمیری شہریوں کو قید کرنے اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات روکے جائیں۔
ورلڈ کشمیر اویرنیس فورم نے مطالبہ کیا یہ ضروری ہے کہ عالمی طاقتیں بھارتی افواج کوکشمیر پر غیرقانونی تسلط کو جاری سے رکھنے سے روکیں اوربین الاقوامی برادری احتساب اور انصاف کا مطالبہ کرے۔








