نیو یارک ۔ 29 دسمبر (اے پی پی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 0.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 54.20ڈالر میں طے پائے ۔ برنٹ کروڈ کے تحت قیمتوں میں 30سینٹ کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل کے سودے …
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
نیو یارک ۔ 29 دسمبر (اے پی پی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 0.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 54.20ڈالر میں طے پائے ۔ برنٹ کروڈ کے تحت قیمتوں میں 30سینٹ کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل کے سودے 56.39ڈالر فی بیرل میں طے پائے گئے ۔ مسلسل چوتھے سیشن میں قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔









