نیویارک ۔ 13 جولائی (اے پی پی) امریکا کی بین الاقوامی کاٹن ایکسچینج میں کاٹن کے نرخ دوسال کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ حکومت کی جانب سے 2016-17ءکی فصل کی برآمد میں کمی پر غور ہے۔ نیویارک مارکیٹ میں دسمبر کیلئے کاٹن کے سودے 3.2 فیصد بڑھ کر 69.97 سینٹ فی پاﺅنڈ رہے جو جولائی 2014ءکے بعد بلند ترین قیمت ہے۔امریکی حکام نے آئندہ فصل کی …
عالمی منڈی میں کاٹن کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک ۔ 13 جولائی (اے پی پی) امریکا کی بین الاقوامی کاٹن ایکسچینج میں کاٹن کے نرخ دوسال کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ حکومت کی جانب سے 2016-17ءکی فصل کی برآمد میں کمی پر غور ہے۔ نیویارک مارکیٹ میں دسمبر کیلئے کاٹن کے سودے 3.2 فیصد بڑھ کر 69.97 سینٹ فی پاﺅنڈ رہے جو جولائی 2014ءکے بعد بلند ترین قیمت ہے۔امریکی حکام نے آئندہ فصل کی برآمد پر کنٹرول کا فیصلہ ماضی قریب میں اس کی تیز برآمد کی وجہ سے ملکی پیداواری سرگرمیوں میں کمی کے باعث کیا ہے۔حکام نے رواں سال کے دوران 480 پاﺅنڈ کی 11.50 ملین شپمنٹس کی برآمد کی توقع ظاہر کی ہے جو 2012-13 ءکی فصل کے بعد کاٹن کی سب سے زیادہ برآمد ہوگی۔









