کولمبو۔17فروری (اے پی پی):سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جاری عالمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان اہم میچ کل بدھ کو کھیلا جائے گا تاہم اس مقابلے کا بارش سے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔قومی ٹیم اپنے گروپ مرحلے کی آخری مہم میں نمیبیا کا سامنا کرے گی۔ بھارت کے ہاتھوں اکسٹھ رنز کی شکست کے بعد پاکستان کے لئے اگلے مرحلے …
عالمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ ، پاکستان اور نمیبیا کے درمیان بدھ کو شیڈول اہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

مزید خبریں
کولمبو۔17فروری (اے پی پی):سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جاری عالمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان اہم میچ کل بدھ کو کھیلا جائے گا تاہم اس مقابلے کا بارش سے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔قومی ٹیم اپنے گروپ مرحلے کی آخری مہم میں نمیبیا کا سامنا کرے گی۔
بھارت کے ہاتھوں اکسٹھ رنز کی شکست کے بعد پاکستان کے لئے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کی خاطر یہ میچ لازمی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔پوائنٹس کی صورتِحال کے مطابق پاکستان تین میچوں میں دو فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ گروپ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
قومی ٹیم کا اوسطِ رنز منفی صفر اعشاریہ چار صفر تین ہے جو امریکا سے بھی کم ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق میچ کے روز کولمبو میں پچاس سے ساٹھ فیصد بارش کا امکان ہے جبکہ موسم زیادہ تر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
تقریباً انیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے کھیل متاثر ہو سکتا ہے۔اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو پاکستان پانچ پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر جائے گا تاہم اگر قومی ٹیم کو نمیبیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تو امریکا چار پوائنٹس اور بہتر خالص اوسطِ رنز کی بنیاد پر اگلے مرحلے میں جگہ بنا سکتا ہے۔








