اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر ذیشان جرال کو گریڈ 20 میں بطورڈائریکٹر جنرل سیاسی امور وزیراعظم سیکرٹریٹ تعینات کر دیا ہے۔ سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ آزادکشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری وزیر اعظم آزاد کشمیر کی صوابدید ہےجسے عدم خوشنودی یا مقررہ دورانیہ مکمل ہونے کی صورت میں …
عامر ذیشان جرال بطورڈائریکٹر جنرل سیاسی امور وزیراعظم اے جے کے سیکرٹریٹ تعینات،نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر ذیشان جرال کو گریڈ 20 میں بطورڈائریکٹر جنرل سیاسی امور وزیراعظم سیکرٹریٹ تعینات کر دیا ہے۔
سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ آزادکشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری وزیر اعظم آزاد کشمیر کی صوابدید ہےجسے عدم خوشنودی یا مقررہ دورانیہ مکمل ہونے کی صورت میں بغیر کسی نوٹس کے ختم تصور کیا جائے گا۔یہ تعیناتی عارضی نوعیت کی ہے اور اس سے مستقبل میں مستقل تقرری کا کوئی حق پیدا نہیں ہوگا۔
اس سے قبل انہوں نے 1996 سے 2001 تک وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ بطور پبلک ریلیشن آفیسر خدمات انجام دیں،2011 سے 2016 تک بھی وہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے ساتھ بطور پولیٹیکل سیکرٹری خدمات انجام دیتے رہے۔وہ 2015 سے اب تک پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری رابطہ کے طور پر ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔








