سوات ۔ 3 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت 25 جولائی کو ہی ہوں گے کیونکہ انہیں ایسی کوئی رکاوٹ دکھائی نہیںدیتی جو انتخابات میں تاخیر کا باعث ہوسکتی ہے۔ اتوار کو اپنی آبائی رہائش گاہ گل کدہ پر ملاقات کیلئے آئے سوات پریس کلب کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے یقین دہانی …
عام انتخابات مقررہ وقت 25 جولائی کو ہی ہوں گے،نگران وزیراعظم

مزید خبریں
سوات ۔ 3 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت 25 جولائی کو ہی ہوں گے کیونکہ انہیں ایسی کوئی رکاوٹ دکھائی نہیںدیتی جو انتخابات میں تاخیر کا باعث ہوسکتی ہے۔ اتوار کو اپنی آبائی رہائش گاہ گل کدہ پر ملاقات کیلئے آئے سوات پریس کلب کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی وہ آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ملک بھر میں اعلان کردہ شیڈول کے مطابق آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں بھر پور تعاون کرے گی۔ وزیراعطم نے کہا کہ سوات کے امن پسند عوام نے ماضی میں بہت سی مشکلات برداشت کیں اور قیام امن کیلئے ان گنت قربانیاں بھی دی ہیں۔








