اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات کے خوش اسلوبی اور منظم انداز میں انعقاد کے لئے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے‘ کراچی سے بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ سی ون تھرٹی اور مال بردار گاڑیوں کے ذریعے پرنٹنگ پریسز تک پہنچایا جا رہا ہے‘ پرنٹنگ کا 35 فیصد سے زائد کام …
عام انتخابات کے خوش اسلوبی اور منظم انداز میں انعقاد کے لئے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے‘ کراچی سے بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ سی ون تھرٹی اور مال بردار گاڑیوں کے ذریعے پرنٹنگ پریسز تک پہنچایا جا رہا ہے‘ الیکشن کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات کے خوش اسلوبی اور منظم انداز میں انعقاد کے لئے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے‘ کراچی سے بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ سی ون تھرٹی اور مال بردار گاڑیوں کے ذریعے پرنٹنگ پریسز تک پہنچایا جا رہا ہے‘ پرنٹنگ کا 35 فیصد سے زائد کام ہو چکا ہے۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پاکستان آرمی پرنٹنگ پریسز میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران سیکورٹی فراہم کر رہی ہے۔ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لئے تقریباً 22 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام 20 جولائی تک مکمل ہو جائے گا جس کے بعد الیکشن کمیشن فوج کی نگرانی میں 85 ہزار پولنگ سٹیشنوں پر یہ بیلٹ پیپرز پہنچائے گا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بیلٹ پیپرز بذریعہ جہاز جبکہ پنجاب اور سندھ میں بذریعہ سڑک پہنچائے جائیں گے۔ آئندہ عام انتخابات میں ساڑھے سات لاکھ افراد انتخابی عملہ کے طور پر ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔ ملک بھر میں ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کئی جگہ پر کارروائیاں کی گئی ہیں اور ضابطہ اخلاق سے ہٹ کر لگائے جانے والے بل بورڈز، ہورڈنگز، بینرز، پینا فلیکس اتارے گئے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جبکہ کئی حلقوں میں ایف آئی آریں بھی درج کرائی گئی ہیں۔ سیکورٹی اداروں، میڈیا، سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور غیر ملکی مبصرین کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی اہلکار پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے۔ تاہم وہ کسی ووٹر سے پرچی یا اس کی شناخت طلب کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔ کسی امیدوار یا پولنگ ایجنٹ کو گنتی میں بیٹھنے سے نہیں روکیں گے۔ میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک پولنگ سٹیشنز سے غیر حتمی نتائج براڈ کاسٹ یا ٹیلی کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔








