عبدالرحمن السدیس آن لائن فرائض انجام دینے لگے

مکہ ۔ 30 مارچ (اے پی پی) مسجد الحرام او رمسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے نئے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ سے احتیاطی تدابیر اور صحت حکام کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے انتظامی فرائضآن لائن انجام دینا شروع کردیے۔سعودی میڈیا کے مطابق الحرمین جنرل پریذیڈنسی نے ڈاکٹر السدیس کی متعدد تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ گھر میں بیٹھ کر مسجد الحرام …

مکہ ۔ 30 مارچ (اے پی پی) مسجد الحرام او رمسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے نئے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ سے احتیاطی تدابیر اور صحت حکام کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے انتظامی فرائضآن لائن انجام دینا شروع کردیے۔سعودی میڈیا کے مطابق الحرمین جنرل پریذیڈنسی نے ڈاکٹر السدیس کی متعدد تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ گھر میں بیٹھ کر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے معاملات دیکھ رہے ہیں اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کررہے ہیں۔علاوہ ازیں تمام شعبوں کے سربراہوں سے ان کی کارکردگی کی رپورٹیں لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر السدیس نے ایک بیان میں مقامی شہریو ں اور مقیم غیر ملکیو ں سے کہا ہے کہ سب لوگ کورونا وائرس سے بچاو¿ اور اس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے سرکاری ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔