اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہاکی کے لیجنڈ کھلاڑی عبدالرشید جونئیر کی وفات پرا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور ہاکی کی دنیا سے تعزیت کی ہے۔ ایون صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہاکی کے لیجنڈ عبدالرشید جونیئر نے کھیل کے شعبے میں ملک کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام …
عبدالرشید جونیئر نے کھیل کے شعبے میں ملک کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا لواحقین سے اظہار تعزیت
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہاکی کے لیجنڈ کھلاڑی عبدالرشید جونئیر کی وفات پرا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور ہاکی کی دنیا سے تعزیت کی ہے۔ ایون صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہاکی کے لیجنڈ عبدالرشید جونیئر نے کھیل کے شعبے میں ملک کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ عبدالرشید جونئیر پاکستان کے بہترین سینٹر فارورڈ اورانتہائی متاثر کن شخصیت کے مالک تھے۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلنداور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








