کراچی ۔ 8 جولائی (اے پی پی) نامور سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کی پہلی برسی عقیدت سے منائی گئی۔ دن کے آغاز سے ہی ایدھی ہومز، مساجد اور دیگر تنظیموں کی طرف سے ایدھی صاحب کے ایصال ثواب کے لئے قرآن کی محافل منعقد کرائی گئیں ، مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ شہر میں دن بھر جاری رہنے والی دیگر …
عبدالستارایدھی کی پہلی برسی عقیدت سے منائی گئی

مزید خبریں
کراچی ۔ 8 جولائی (اے پی پی) نامور سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کی پہلی برسی عقیدت سے منائی گئی۔ دن کے آغاز سے ہی ایدھی ہومز، مساجد اور دیگر تنظیموں کی طرف سے ایدھی صاحب کے ایصال ثواب کے لئے قرآن کی محافل منعقد کرائی گئیں ، مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ شہر میں دن بھر جاری رہنے والی دیگر مختلف تقریبات میں انسانیت کی بے لوث خدمت پر عبد الستار ایدھی کو زبردست خراج عقدت پیش کیا گیا۔ وہ انسانیت کے سب سے بڑے خدمتگار، لاوارثوں کے وارث تھے۔ عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928ءمیں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے، انہوں نے 11 برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالا جو ذیابیطس میں مبتلا تھیں، چھوٹی عمر میں ہی انہوں نے اپنے سے پہلے دوسروں کی مدد کرنا سیکھ لیا تھا، جو ایدھی صاحب کے لئے کامیابی کی کنجی ثابت ہوئی۔1947ءمیں تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آیا اور کراچی میں آباد ہوئے، 1951ءمیں ایدھی صاحب نے اپنی جمع پونجی سے ایک چھوٹی سی دکان خریدی اور اسی دکان میں آپ نے ایک ڈاکٹر کی مدد سے چھوٹی سی ڈسپنسری کھولی، جنہوں نے ان کو طبی امداد کی بنیادی باتیں سکھائیں، ایدھی صاحب نے یہاں اپنے دوستوں کو تدریس کی طرف بھی راغب کیا۔ آپ نے سادہ طرز زندگی اپنایا اور ڈسپنسری کے سامنے بنچ پر ہی سو لیتے تاکہ بوقت ضرورت فوری طور پر مدد کو پہنچ سکیں اور یہیں سے ایدھی فاونڈیشن کا آغاز ہوا۔








