اسلام آباد ۔ 08 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی مرحوم نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ انسانیت کا احترام ہر مذہب کی بنیاد ہے ۔ اید ھی کی پہلی برسی کے حوالہ سے وزیراعظم نے کہا کہ ایدھی کی یاد مناتے ہوئے ضروری ہے کہ ہم ان کے کردارکو سامنے رکھیں اور وہ خوبیاں پیدا کریں جو ایدھی صاحب …
عبدالستار ایدھی مرحوم نے اپنے عمل سے انسانیت کا احترام ہر مذہب کی بنیاد ہونا ثابت کیا ، وزیراعظم نواز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی مرحوم نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ انسانیت کا احترام ہر مذہب کی بنیاد ہے ۔ اید ھی کی پہلی برسی کے حوالہ سے وزیراعظم نے کہا کہ ایدھی کی یاد مناتے ہوئے ضروری ہے کہ ہم ان کے کردارکو سامنے رکھیں اور وہ خوبیاں پیدا کریں جو ایدھی صاحب میں تھیں۔عبدالستار ایدھی کی برسی کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسے افراد صرف ملک و قوم کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا سرمایہ ہوتے ہیں۔








