اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):عبد الرزاق آرائیں میموریل فلڈ لائٹس فٹ سال ٹورنامنٹ 7 مارچ سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہوگا۔ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی مقبول آرائیں کے مطابق ٹورنامنٹ 7 سے 14 مارچ تک کھیلا جائے گا ،ٹورنامنٹ کے تمام میچز رات ساڑھے 9بجے سے رات ایک بجے تک کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں …
عبد الرزاق آرائیں میموریل فلڈ لائٹس فٹ سال ٹورنامنٹ 7 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):عبد الرزاق آرائیں میموریل فلڈ لائٹس فٹ سال ٹورنامنٹ 7 مارچ سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہوگا۔ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی مقبول آرائیں کے مطابق ٹورنامنٹ 7 سے 14 مارچ تک کھیلا جائے گا ،ٹورنامنٹ کے تمام میچز رات ساڑھے 9بجے سے رات ایک بجے تک کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے
ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن واٹس ایپ نمبر 03013318777 پر کرا سکتے ہیں ۔چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔








