عثمان بزدارکا ننکانہ صاحب کادورہ، صوبے کی تاریخ کے مالی امداد کی تقسیم کے سب سے بڑے انصاف امداد پروگرام کاآآغازکیا

لاہور۔11 مئی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پےر کے روزننکانہ صاحب کادورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب سے صوبے کی تاریخ کے مالی امداد کی تقسیم کے سب سے بڑے انصاف امداد پروگرام کاآغازکیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے گورنمنٹ ایم سی گرلزسکول میں قائم انصاف امداد سینٹرکا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے انصاف امداد سینٹر میں مستحق افراد سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مستحق افراد میں امدادی رقوم تقسیم …

لاہور۔11 مئی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پےر کے روزننکانہ صاحب کادورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب سے صوبے کی تاریخ کے مالی امداد کی تقسیم کے سب سے بڑے انصاف امداد پروگرام کاآغازکیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے گورنمنٹ ایم سی گرلزسکول میں قائم انصاف امداد سینٹرکا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے انصاف امداد سینٹر میں مستحق افراد سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مستحق افراد میں امدادی رقوم تقسیم کیں۔بزرگ خواتین نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل انتہائی شفاف ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مستحق افراد کو مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔مستحق افراد نے سینٹر میں کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف امداد پروگرام کے تحت 25لاکھ مستحق خاندانوں کو 12ہزار روپے فی خاندان مالی امداددی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔یہ پروگرام متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے ہے۔پنجاب حکومت نے لاک ڈاو¿ن سے متاثرہ خاندانوں کو تنہائ چھوڑا ہے نہ چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے۔کورونا وبائ پر سیاست چمکانے والوں نے عوام کومایوس کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو انصاف امداد پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ننکانہ صاحب میں جمنیزیم میں قائم 100بستروں پر مشتمل کورونا فیلڈ ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کی فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ضلع ننکانہ میں 160بستروں پر مشتمل3 فیلڈ ہسپتال قائم کیے گئے ہیں۔ننکانہ میں 100بستروں،سانگلہ ہل میں 30بستروں اورشاہ کوٹ میں 30بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بنائے گئے ہیں،فیلڈ ہسپتال میں چاروینٹی لیٹر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔کورونا وبائ کا پھیلاو¿ روکنے کیلئے ہر اقدام کی خود نگرانی کررہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مخصوص کاروبار اوردکانیں آج سے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔مزیدصنعتی یونٹس کو بھی آج سے کھول دیاگیاہے۔اوپن ہونے والے کاروبارکوحکومت کی وضع کردہ ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ کو فیلڈ ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ننکانہ شہر کا دورہ کیا اورسڑکوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے سید والا روڈ کا بقیہ تعمیراتی کام 15روز میں مکمل کرنے کا حکم دیاہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کشمیر روڈاورپیر احمد شاہ روڈکا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے،اس ضمن میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوروناکی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ اوران کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہااورمزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔صوبائی وزرائ میاں خالد محمود،اسد کھوکھر،تیمور بھٹی،ضلع ننکانہ کے اراکین اسمبلی،تحریک انصاف کے ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری، ٹکٹ ہولڈرز،سینئر ممبر بور ڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن،کمشنر لاہورڈویڑن،آر پی او شیخوپورہ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں