اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کی ہدایت پر حلقے کی سطح پر عوامی مسائل حل کرنے کی کوشس کے تناظر میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں ہر ہفتے "پبلک ٹائم" مختص کرنے کا اعلان کیا ہے22 محکموں کے افسران اور حکام براہ راست عوامی شکایات کو موقع پر حل کریں گے۔اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ …
عثمان ڈار کاسیالکوٹ میں ہر ہفتے "پبلک ٹائم” مختص کرنے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کی ہدایت پر حلقے کی سطح پر عوامی مسائل حل کرنے کی کوشس کے تناظر میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں ہر ہفتے "پبلک ٹائم” مختص کرنے کا اعلان کیا ہے22 محکموں کے افسران اور حکام براہ راست عوامی شکایات کو موقع پر حل کریں گے۔اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ فیصلہ عوامی مسائل کی براہ راست سنوائی اور فوری حل کیلئے کیا ہے، ہفتے کے روز صبح 11 سے دوپہر 1 بجے تک عوامی مسائل سنے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پولیس سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے ڈی پی او خود موقع پر موجود ہوں گے،شہریوں کی انتظامیہ سے متعلق شکایات کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر بھی موجود ہوں گے، انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی سے متعلق شکایات کے حل کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حکام ساتھ ہوں گے۔گلی محلوں اور یونین کونسل تک کے مسائل اپنی نگرانی میں حل کروائیں گے ،عثمان ڈارنے کہا کہ بجلی، گیس اور کارپوریشن سے متعلق مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران موجود ہوں گے۔22 وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران اور حکام عوام کے سامنے ہوں گے۔میں اور میری پوری ٹیم ہر ہفتے عوام کے منتظر رہیں گے۔








