عدالتی فیصلوں کا احترام سب پر لازم ہے، عدالتیں آزادانہ اور قانون کے مطابق فیصلے کر رہی ہیں، تحریک انساف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ کا بیان

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انساف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کا احترام سب پر لازم ہے، عدالتیں آزادانہ اور قانون کے مطابق فیصلے کر رہی ہیں، نواز شریف کے پاس اب ایک ہی راستہ بچا ہے کہ چوری کئے ہوئے پیسے واپس کردیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوسابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انساف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کا احترام سب پر لازم ہے، عدالتیں آزادانہ اور قانون کے مطابق فیصلے کر رہی ہیں، نواز شریف کے پاس اب ایک ہی راستہ بچا ہے کہ چوری کئے ہوئے پیسے واپس کردیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوسابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی پر ردعمل کے حوالہ سے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے سے اس بات کو تقویت پہنچی ہے کہ کسی قسم کی ڈیل یا ڈھیل اب ممکن نہیں، اب مک مکا اور نورا کشتی کا دور ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید اگر سچے ہیں تو اس شخص کا نام بتائیں جس نے ڈیل یا ڈھیل کا وعدہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply