عدالتی فیصلے کے باوجود سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مقبولیت کم نہیں ہوئی، محسن شاہ نواز رانجھا

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ پاناما فیصلے پر نظر ثانی اپیل کی سماعت آئین اور قانون کے مطابق کرے گا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 28 جولائی کو سپریم کورٹ کے ججوں کے پانچ رکنی بینچ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز …

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ پاناما فیصلے پر نظر ثانی اپیل کی سماعت آئین اور قانون کے مطابق کرے گا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 28 جولائی کو سپریم کورٹ کے ججوں کے پانچ رکنی بینچ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ سنایا ، اسی بنچ کو پاناما فیصلے پر نظر ثانی اپیل کی سماعت بھی کرنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو 2 کروڑ عوام نے ووٹ دے کر اپنا وزیر اعظم منتخب کیا لیکن کسی بھی قسم کی کرپشن ثابت نہ کرنے کے باوجود انہیں نااہل قرار دے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے باوجود عوام میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مقبولیت کم نہیں ہوئی، انہیں اب بھی لوگوں کا اعتماد حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والی جماعت ہے، انہوں نے آئین کی بالا دستی کے لئے وکلاءکی کاوشوں کو سراہا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply