بغداد۔ 12 نومبر (اے پی پی)عراق کی ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی فوجی حکام لیفٹیننت حاکم الاسدی نے کہا ہے کہ عراقی ائیر فورس کا طیارہ دارالحکومت بغداد سے تقریباً 180 کلو میٹر جنوب میں واقع صوبے واسط کے علاقے شورجا میں گر گیا،جس کے باعث ہیلی کاپٹر …
عراقی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
مزید خبریں
بغداد۔ 12 نومبر (اے پی پی)عراق کی ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی فوجی حکام لیفٹیننت حاکم الاسدی نے کہا ہے کہ عراقی ائیر فورس کا طیارہ دارالحکومت بغداد سے تقریباً 180 کلو میٹر جنوب میں واقع صوبے واسط کے علاقے شورجا میں گر گیا،جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں موجود 2 پائلٹ اور 5 فوجی ہلاک ہو گئے، تاہم حادثے کی وجوہات تا حال واضح نہیں ہوئیں۔








