عراقی وزیراعظم اور شامی عبوری رہنما کے درمیان سرحدی سلامتی پر ٹیلیفونک رابطہ

بغداد۔21جنوری (اے پی پی):عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے منگل کے روز شامی عبوری رہنما احمد الشرعہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی سلامتی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔شنہوا کے مطابق یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب شام سے دولتِ اسلامیہ (داعش) کے ممکنہ دراندازی کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔عراقی وزیراعظم کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق …

بغداد۔21جنوری (اے پی پی):عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے منگل کے روز شامی عبوری رہنما احمد الشرعہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی سلامتی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔شنہوا کے مطابق یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب شام سے دولتِ اسلامیہ (داعش) کے ممکنہ دراندازی کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔عراقی وزیراعظم کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق احمد الشرعہ نے عراق اور شام کے درمیان مشترکہ سرحدوں کے تحفظ کے لیے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا اور اس حوالے سے عراقی حکومت کے اقدامات اور کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے، داعش کے باقی ماندہ دہشت گرد عناصر کے تعاقب، اور سرحدی گزرگاہوں کو دوبارہ کھولنے پر زور دیا۔اس موقع پر وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے شام کی سلامتی اور استحکام کے لیے عراق کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے بحرانوں کے حل کے لیے مکالمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شامی عوام کے تمام طبقات کے حقوق کے تحفظ، شامی سرزمین کے اتحاد اور خودمختاری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔