بغداد ۔28فروری (اے پی پی):عراق نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں ۔ شنہوا کے مطابق عراقی حکام نے ہفتہ کواعلان کیا کہ عراق نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔ عراق کی وزارتِ نقل و حمل کے ترجمان Maetham al-Safi نے بتایا کہ فضائی حدود بند کرنے سے قبل حفاظتی اقدامات کے طور پر عراقی …
عراق نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد اپنی فضائی حدود بند کر دیں
بغداد ۔28فروری (اے پی پی):عراق نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں ۔ شنہوا کے مطابق عراقی حکام نے ہفتہ کواعلان کیا کہ عراق نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔
عراق کی وزارتِ نقل و حمل کے ترجمان Maetham al-Safi نے بتایا کہ فضائی حدود بند کرنے سے قبل حفاظتی اقدامات کے طور پر عراقی فضائی حدود میں موجود تمام طیاروں کو نکال دیا گیا۔ یہ اقدام خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران شہریوں اور فضائی نقل و حمل کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔









