عراق نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں برکس کا رکن بننے کا خواہش مند ہے۔
عراق کا برکس کا رکن بننے کی خواہش کا اظہار
ماسکو۔30جون (اے پی پی):عراق نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں برکس کا رکن بننے کا خواہش مند ہے۔ روس میں عراق کے سفیر ڈاکٹر عبد الکریم ہاشم مصطفیٰ نے تاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برکس ایک نہایت اہم تنظیم ہے اور مجھے امید ہے کہ ایک دن عراق بھی اس کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی ممکنہ رکنیت کا انحصار کئی عوامل پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ تنظیم کا ڈھانچہ کیا ہے اور برکس کی رکنیت کے لیے کیا شرائط ہیں، تاہم یقیناً عراق کی شمولیت ایک اچھا خیال ہوگا۔ بلاک کے قیام کا آغاز روس نے 2006 میں کیا تھا۔ ابتدا میں برازیل، روس، بھارت اور چین اس کے بانی اراکین تھے جبکہ جنوبی افریقہ کی 2011 میں شمولیت کے بعد اس گروپ کو برکس کا نام دیا گیا۔ مصر، ایران، متحدہ عرب امارات اور ایتھوپیا جنوری 2024 میں برکس کے مکمل رکن بنے جبکہ انڈونیشیا نے جنوری 2025 میں تنظیم کی مکمل رکنیت حاصل کی۔









