قاہرہ۔4جون (اے پی پی):عرب پارلیمنٹ کے سپیکر محمد بن احمد ال یاماحی نے بحرین، اس کی قیادت، حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی27۔2026 کی مدت کےلئےغیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق انہوں نے بدھ کو جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ کامیابی شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی قیادت میں …
عرب پارلیمنٹ کے سپیکر کی بحرین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد

مزید خبریں
قاہرہ۔4جون (اے پی پی):عرب پارلیمنٹ کے سپیکر محمد بن احمد ال یاماحی نے بحرین، اس کی قیادت، حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی27۔2026 کی مدت کےلئےغیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق انہوں نے بدھ کو جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ کامیابی شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی قیادت میں بحرین کی متوازن اور اصولی خارجہ پالیسی کی عکاس ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل میں اپنی ذمہ داریوں کو کامیابی سے نبھانے کے لئے بحرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔








