عقاب، فالکن اور شاہین سمیت تمام شکاری پرندوں کی بقاءکو غیر قانونی شکار سے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں، ملک امین اسلم

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ عقاب، فالکن اور شاہین سمیت تمام شکاری پرندوں کی بقاءکو بڑھتے ہوئے غیر قانونی شکار سے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں، جنگلات کی بلاروک ٹوک کٹائی اور ماحولیاتی بگاڑ کے باعث ان شکاری پرندوں کے مسکن تیزی سے ختم ہو رہے ہیں جس سے ان پرندوں کی آبادی تیزی …

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ عقاب، فالکن اور شاہین سمیت تمام شکاری پرندوں کی بقاءکو بڑھتے ہوئے غیر قانونی شکار سے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں، جنگلات کی بلاروک ٹوک کٹائی اور ماحولیاتی بگاڑ کے باعث ان شکاری پرندوں کے مسکن تیزی سے ختم ہو رہے ہیں جس سے ان پرندوں کی آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکاری پرندوں اور ان کے مسکن کے تحفظ کے حوالے سے تین روزہ بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ ورکشاپ وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے مختلف بین الاقوامی اور مقامی اداروں کے تعاون سے اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے۔ مشیر وزیراعظم ملک امین اسلم نے ان پرندوں کے تحفظ کے حوالے سے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان شکاری پرندوں کے شکار کو روکنے اور ان کے مسکن کو لاحق خطرات پر قابوپانے کےلئے وفاقی وزارت تمام متعلقہ غیرسرکاری اور سرکاری اداروں سمیت وفاقی اور صوبائی محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سے ہر سطح پر مل کراقدامات کرے گی تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عقاب، فالکن اور شاہین سمیت تمام شکاری پرندوں کی حیاتیاتی تنوع میں اہمیت اور ان کا شکار ہونے سے اس حیاتیاتی تنوع پر منفی اثرات پر عوامی سطح پر آگاہی ناگزیر ہے۔ ملک امین اسلم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان پرندوں کے شکار کو روکنے کےلئے قانون برائے تحفظ جنگلی حیات پر عملدرآمدی سے کافی مدد مل سکتی ہے۔