اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن نے علاقائی فضائی آپریشن کا دوبارہ آغاز کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں ، قومی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد علاقائی فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایوی ایشن ڈویژن میں اجلاس …
علاقائی فضائی آپریشن کا دوبارہ آغاز کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ، قومی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا، وفاقی وزیر غلام سرور خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن نے علاقائی فضائی آپریشن کا دوبارہ آغاز کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں ، قومی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد علاقائی فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایوی ایشن ڈویژن میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی سمیت دیگر اعلی افسران شریک تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایوی ایشن ڈویژن نے علاقائی فضائی آپریشن کا دوبارہ آغاز کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں اور قومی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد علاقائی فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ سیکرٹری ایوی ایشن نے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی کو ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے کی جانے والی مختلف کاروائیوں خصوصا سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اراضی کی تجاوزات کو واگزار کروانے کے لیے اب تک کی جانے والی کاروائی کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ سیکرٹری ایوی ایشن نے وفاقی وزیر کو کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے تازہ ترین اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے ایوی ایشن ڈویژن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تمام زیر التوا معاملات کو کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔وفاقی وزیر نے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے دیگر ممالک نے بھی ایوی ایشن ڈویژن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے وضع کردہ ایس او پیز اختیار کر لئے ہیں۔








