علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے رول نمبر سلپس حاصل کر سکتے ہیں۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ رول نمبر سلپ موبائل فون ایپ کے ذریعے حاصل کریں، ریجنل ڈائریکٹر

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 18 اگست (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ رول نمبر سلپ کے حصول کے لیےموبائل ایپ کے ذریعے یہ سہولت گھر بیٹھے حاصل کریں ۔
ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سیالکوٹ ریجن چوہدری حسن صفتین چیمہ نے طلبہ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کی AIOU Official App کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی رول نمبر سلپ آسانی سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔انہوں نے طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا کہ طلبہ اپنے موبائل فون میں AIOU Official App کھول کر اپنے CMS پورٹل کی یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ذریعے لاگ اِن کریں۔ اس کے بعد مینو میں موجود Roll Number Slip کے آپشن پر کلک کرکے اپنی متعلقہ رول نمبر سلپ اوپن کریں اور اسے ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ کر لیں۔ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ ریجن چوہدری حسن صفتین چیمہ نے طلبہ پر زور دیا کہ امتحان میں شرکت کے وقت رول نمبر سلپ کا پرنٹ لازمی اپنے ہمراہ لے کر جائیں تاکہ انہیں امتحانی مرکز میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کر رہی ہے، جبکہ موبائل ایپ کے ذریعے مختلف تعلیمی و انتظامی امور تک رسائی طلبہ کے لیے ایک اہم سہولت ہے۔








