علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےامختلف پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا

Allama Iqbal Open University
Allama Iqbal Open University

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں2018ءمیں پیش کئے گئے ایم ایس)کمپیوٹر سائنس(¾ ایم فل اور پی ایچ ڈی )فزکس( پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ میٹرک ¾ اے ٹی ٹی سی ¾ پی ٹی سی ¾ سی ٹی اور بی ایڈ )اولڈ(پروگرامز کے نتائج پہلے ہی ڈکلئیرڈ ہوچکے ہیں، یہ تمام نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردیئے گئے ہیں۔ رزلٹ کارڈز طلبہ و طالبات کو بذریعہ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔ میٹرک پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ کے پرویژنل اسناد یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردیئے گئے ہیں تاکہ وہ اگلے پروگرام میں داخلہ حاصل کرسکیں۔ ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ شدہ میٹرک پروگرام کے یہ پرویژنل اسناد ایف اے پروگرام میں داخلے کے لئے قابل قبول ہوں گے۔