علامہ اقبال لاء کالج سرگودھا کے طلبہ و فیکلٹی ممبران کا پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):علامہ اقبال لاء کالج سرگودھا کے 85 طلبہ اور6 فیکلٹی ممبران پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد کی پارلیمنٹ ہائوس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے خوش آمدید کہا۔مطالعاتی دورے کے دوران وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں سینیٹ حکام نے طلبہ کو سینیٹ کی تاریخ پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی اور پاکستان کے پارلیمانی نظام، …

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):علامہ اقبال لاء کالج سرگودھا کے 85 طلبہ اور6 فیکلٹی ممبران پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد کی پارلیمنٹ ہائوس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے خوش آمدید کہا۔مطالعاتی دورے کے دوران وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں سینیٹ حکام نے طلبہ کو سینیٹ کی تاریخ پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی اور پاکستان کے پارلیمانی نظام، قانون سازی کے عمل، سینیٹ کی آئینی ذمہ داریوں اور قائمہ کمیٹیوں کے کردار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ سینیٹ میوزیم میں وفد کو پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، آئین پاکستان کی تشکیل اور قانون سازی کے اہم مراحل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر وفد کو سینیٹ کی ”گلی دستور“کا بھی دورہ کرایا گیا

جو پاکستان کے آئینی سفر، اہم قومی دستاویزات اور تاریخی لمحات کی تصویری و دستاویزی شکل میں عکاسی کرتی ہے۔ بعد ازاں وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سینیٹ کے جاری اجلاس کی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر سینیٹ حکام نے ایوانِ بالا کے کام کے طریقہ کار اور پارلیمانی روایات سے متعلق مزید معلومات فراہم کیں۔وفد کے اراکین نے پارلیمانی نظام، جمہوری اقدار اور ایوانِ بالا کے مؤثر کردار میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس مطالعاتی دورے کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیا۔ وفد نے سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام کی جانب سے فراہم کی گئی رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔

 

مزید خبریں