سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ امن میلہ چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
علی امین گنڈاپور کی درازندہ امن میلہ چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملے کی شدید مذمت، شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت

مزید خبریں
پشاور۔ 26 ستمبر (اے پی پی):سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ امن میلہ چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ہفتہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں مبینہ خودکش حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ، انہوں نے شہید ہونے والے کسٹم، ایکسائز، پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی ۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔







