عمان کے سلطان سے ایرانی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

مسقط۔12مارچ (اے پی پی):عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔ العربیہ کے مطابق سلطان ہیثم نے گفتگو کے دوران اپنی سرزمین پر ہونے والی مسلسل کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عمان اپنے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ یہ رابطہ ایران کی جانب سے صلالہ بندرگاہ پر …

مسقط۔12مارچ (اے پی پی):عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔ العربیہ کے مطابق سلطان ہیثم نے گفتگو کے دوران اپنی سرزمین پر ہونے والی مسلسل کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عمان اپنے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

یہ رابطہ ایران کی جانب سے صلالہ بندرگاہ پر ایندھن کے ٹینکوں کو نشانہ بنائے جانے کے چند گھنٹے بعد ہوا۔ اس دوران قطری فضائی دفاعی نظام نے کئی دیگر ڈرونز کو مار گرایا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ صدر پزشکیان نے سلطان عمان کو صلالہ بندرگاہ کے واقعے کی تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔دوسری جانب ایجنسی نے بتایا کہ سلطان ہیثم بن طارق نے مسعود پزشکیان سے گفتگو میں سلطنت عمان کے غیر جانبدارانہ موقف کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی روکنے اور خطے کو جنگ کے اثرات سے بچانے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں