عمران خان ، تم ہی ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہو، پاکستانی معیشت کا قاتل اور مہنگائی کا مجرم تقریروں سے کبھی مظلوم نہیں بن سکتا، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم ہی ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہو، پاکستانی معیشت کا قاتل اور مہنگائی کا مجرم تقریروں سے کبھی مظلوم نہیں بن سکتا۔

بدھ کو عمران خان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس نے این آر او دینے پہ مجبور کیا اُسی کو تا حیات ایکسٹینشن دینے کی آفر ؟ تم نے تسلیم کر لیا کہ چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے کو اپنی سیاست کی نذر کرنا چاہتے تھے۔