عمران خان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں،وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وڑن کو گلگت بلتستان میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان حلقہ ایل اے …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وڑن کو گلگت بلتستان میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان حلقہ ایل اے 14 GB استور 2 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر شمس لون، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محبوب علی خان اور دیگر سیاسی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما محبوب علی خان نے وزیراعظم عمران خان کے پارٹی سے متعلق فیصلوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر شمس لون کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ استور میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر شمس لون کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لئے ان کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم کرتے ہیں۔ اس موقع پر دونوں سیاسی رہنمائوں نے وفاقی وزیر کو ضلع استور کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کے قریب اولین ترجیح ہے اور یہی وجہ ہے کہ شدید ترین مالی مشکلات کے باوجود حکومت نے گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک منصوبے، سیاحت اور معدنیات کے حوالے سے بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور حکومت گلگت بلتستان کی ان صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا کر گلگت بلتستان میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دورکا آغاز کرے گی۔