عمران خان خوش فہمی کاشکارنہ ہو ں، جہانگیر ترین کوقربانی کابکرا بنانے سے وہ بچ نہیں سکیں گے، انجینئر امیر مقام

کراچی ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان خوش فہمی کاشکارنہ ہو ں،جہانگیرترین کوقربانی کابکرابنانے سے وہ بچ نہیںسکیںگے، عوام جانتے ہیں کہ عمران خان صادق اورامین نہیںہیں، عوام کو عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک یاد ہے،اسلام آباد پر حملے کی تحریک ، پارلیمنٹ کو دو نمبر کہنا اور قومی …

کراچی ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان خوش فہمی کاشکارنہ ہو ں،جہانگیرترین کوقربانی کابکرابنانے سے وہ بچ نہیںسکیںگے، عوام جانتے ہیں کہ عمران خان صادق اورامین نہیںہیں، عوام کو عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک یاد ہے،اسلام آباد پر حملے کی تحریک ، پارلیمنٹ کو دو نمبر کہنا اور قومی اداروں پر چڑھائی عوام کواب بھی یاد ہے، بلین ٹری کے نام پر اپنی جیبیں بھرنا اور احتساب کاڈھنڈورا پیٹ کر احتساب ادارے کومقفل کرنا بھی خیبرپختونخواکے عوام کویادہے جس کابدلہ عوام2018میںلگنے والی عوامی عدالت آپ کونااہل کرکے لے گی۔ انہوںنے کہاکہ عوام عمران خان کے یوٹرن کی پی ایچ ڈی سے بھی اچھی طرح واقف ہیں، عمران خان جھوٹ کے کیپٹن ہیں، عوام جانتے ہیںکہ آپ نے خیبرپختونخوا میں کوئی وعدہ پورانہیںکیا، آپ کا وہ خواب آج شرمندہ تعبیرنہ ہوسکاکہ حدیبیہ کیس میں پوری شریف فیملی نااہل ہوجائیگی۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے کراچی میںایک عظیم الشان ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply