عمران خان عوام کا سبز سمندردیکھ کرمخبوط الحواس ہوگئے ہیں، امیر مقام

پشاور ۔09 اگست (اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام کی قیادت میں خیبرپختونخوا سے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ورکرز نے ایک گرینڈ ریلی کی صورت میںاسلام آباد پہنچ کراپنے قائدسابق وزیراعظم محمد نواز شریف کیساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔ریلی صبح7بجے پشاورٹول پلازہ سے روانہ ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ورکرز قرینہ بہ قرینہ رشہ کئی انٹرچینج اورصوابی …

پشاور ۔09 اگست (اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام کی قیادت میں خیبرپختونخوا سے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ورکرز نے ایک گرینڈ ریلی کی صورت میںاسلام آباد پہنچ کراپنے قائدسابق وزیراعظم محمد نواز شریف کیساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔ریلی صبح7بجے پشاورٹول پلازہ سے روانہ ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ورکرز قرینہ بہ قرینہ رشہ کئی انٹرچینج اورصوابی انٹرچینج پر کثیر تعداد میں شامل ہوتے رہے اورایک گرینڈریلی کی صورت میںاسلام آبادکی جانب رواں ہوگئے۔ ریلی میںشریک تمام گاڑیوں پر محمد نوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی تصاویرچسپاں تھیں جبکہ کارکنوں نے”عوام کا وزیراعظم محمد نواز شریف اورانجینئرامیرمقام قدم بڑھاﺅہم تمہارے ساتھ ہیں”نعروںکے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔رشہ کئی انٹرچینج اورصوابی انٹرچینج پرکارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ محمد نواز شریف عوام کے دلوںپر آج بھی راج کررہے ہیں اور جس کا منہ بولتا ثبوت آج خیبرپختونخواسے عوام کاٹھاٹیںمارتا سمندر ہے۔انہوںنے کہاکہ تبدیلی والی حکومت کی طرح سرکاری وسائل کااستعمال نہیںکرتے بلکہ کارکن اپنے قائدسے محبت کی خاطرصبح5بجے سے عوام کاجم غفیرموجودتھااوراپنے قائد کیساتھ یکجہتی کااظہارکرتے رہیں۔

Leave a Reply