سیالکوٹ۔8اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں جس کیلئے ہم جدوجہد کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کے ہمراہ زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہاب پورہ فلائی اوور، سیال فلائی اوور، کشمیر روڈ ، اگوکی روڈ، وزیر …
عمران خان ملک کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں،عثمان ڈار

مزید خبریں
سیالکوٹ۔8اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں جس کیلئے ہم جدوجہد کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کے ہمراہ زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہاب پورہ فلائی اوور، سیال فلائی اوور، کشمیر روڈ ، اگوکی روڈ، وزیر آباد روڈ، سمبڑیال انٹرچینج سیالکوٹ لاہور موٹر وے روڈ، سیالکوٹ ائیر پورٹ اور ڈیفنس روڈ کارپٹ سٹرکوں کا جال بچھایا جائیگا۔جبکہ سبلائم چوک سے چوک شہاب پورہ تک اوور ہیڈبرج کا کام بھی جلد شروع ہوجائیگا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عامر ڈار،اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سلیمان اکبر، انجینئر خاور انور خواجہ، سی او تحصیل کونسل عنصر ساہی ، ایکسین ہائی وے اور ایکسین ایم اینڈ آر، سیکرٹری اطلاعات ونشریات سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن میاں اعجاز جاوید، ملک زاہد ،خاور انور خواجہ ،میاں سبحان ودیگر بھی موجود تھے۔ دورہ کے دوران جاری منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلہ میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تعمیر ات اداروں کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جارہے ہیں اور شہر اقبال میں ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا۔








