عمران خان کا پروجیکٹ ناکام ہوچکا ہے، خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق
سبی ہرنائی ریلوے ٹریک مکمل ، 17سال بعد ٹر ین سروس کا آغاز ہو گیا،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق

لاہور۔25جولائی (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو اس لیے لایا گیا کہ بے نظیر اور نواز شریف کے چہرے اچھے نہیں لگتے تھے،آج ہم آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں ۔لاہور احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کا پروجیکٹ ناکام ہوچکا ہے،اس کو لانچ کرنے والے اب پریشان ہیں، ہم نے عدم اعتماد لاکر کوئی گناہ کیا؟آئین کو پارلیمنٹ ہی لکھ سکتی ہے ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ آتی تو من پسند افراد کی تقرریوں کے ساتھ ای وی ایم کے ذریعے عمران خان کو اکثریت دلوائی جانی تھی، ہمارا کیس ایک ہی ہے ،ہم پاکستان کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ سیاسی جماعتوں کیخلاف مختلف ٹرینڈز چلانے کیلئے پیسے کون دے رہا ہے، ملک نے عمران خان کی پسند کے فیصلوں سے نہیں بلکہ آئین اورقانون کے مطابق چلنا ہے۔