عمران خان کو غیر ملکیوں کی طرف سے ملنے والی بیرونی رقوم پر گفتگو کی تھی، وزیر مملکت مریم اورنگزیب

عمران خان کو غیر ملکیوںکی طرف سے ملنے والی بیرونی رقوم پر گفتگو کی تھی، میں پھر وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کو ملنے والی بیرونی فنڈنگ کے تناظر میں بات کی تھی,اگر آپ سب یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے الفاظ کا مختلف چناو کرنا تھا تو میں آپ کی رائے کا احترام کرتی ہوں اور اس ضمن میں نشاندہی کرنے …

عمران خان کو غیر ملکیوںکی طرف سے ملنے والی بیرونی رقوم پر گفتگو کی تھی، میں پھر وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کو ملنے والی بیرونی فنڈنگ کے تناظر میں بات کی تھی,اگر آپ سب یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے الفاظ کا مختلف چناو کرنا تھا تو میں آپ کی رائے کا احترام کرتی ہوں اور اس ضمن میں نشاندہی کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو اس پر معذرت خواہ ہوں، وزیر مملکت مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کو غیر ملکیوںکی طرف سے ملنے والی بیرونی رقوم پر گفتگو کی تھی، وہ ناجائز، غیر قانونی بیرونی رقوم جو انہوں نے ڈکلیئر نہیں کیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی اقلیتیں آئین پاکستان کے تحت برابر کے شہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی عزت،وقاراور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا مجھے آتا ہے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی اقلیتی شہریوں کی آڑ لے کر تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے سے جان نہیں چھڑا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کو ملنے والی بیرونی فنڈنگ کے تناظر میں بات کی تھی,اگر آپ سب یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے الفاظ کا مختلف چناو کرنا تھا تو میں آپ کی رائے کا احترام کرتی ہوں اور اس ضمن میں نشاندہی کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں اور اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو اس پر معذرت خواہ ہوں۔

مزید خبریں

Leave a Reply