لاہور۔18 فروری(اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کے درست سمت میں گامزن ہونے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیںسیاسی طو رپر بیروزگار ہیں ،بد قسمتی سے کئی دہائیوں سے اقتدار پر مسلط رہنے والوں کو کبھی ملک اوراس کے بد حال عوام کیلئے اکٹھے بیٹھنے اورسوچ بچار کرنے کا خیال نہیں آیا ۔ان …
عمران خان کی قیادت میں حکومت درست سمت گامزن،اپوزیشن جماعتیںسیاسی طو رپر بیروزگار ہیںرہنماء پی ٹی آئی جمشید اقبال چیمہ

مزید خبریں
لاہور۔18 فروری(اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کے درست سمت میں گامزن ہونے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیںسیاسی طو رپر بیروزگار ہیں ،بد قسمتی سے کئی دہائیوں سے اقتدار پر مسلط رہنے والوں کو کبھی ملک اوراس کے بد حال عوام کیلئے اکٹھے بیٹھنے اورسوچ بچار کرنے کا خیال نہیں آیا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے مفادات کی نوعیت مختلف ہونے کی وجہ سے کبھی متحد نہیں ہو سکتیں اور ان کی فرینکونسی تبدیل ہوتی رہتی ہے، سابقہ حکمران ملک کو اندھے کنویں میں دھکیل کر گئے تھے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے دن رات کی محنت سے نہ صرف پاکستان کو اندھیروں سے نکالا بلکہ درست سمت میں بھی گامزن کیا ہے ۔ اپوزیشن والے آگاہ ہیں کہ موجودہ حکومت اصلاحات کے ذریعے ملک کو جس جانب گامزن کر رہی ہے چند سالوں میں ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ویژن رکھنے والے لیڈر ہیں اور ان کی قیادت میں بہتری کی جانب پیشرفت کی جارہی ہے ۔








