عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ نواز شریف فیملی اپنی بیگناہی ثابت کرنے میں ناکام رہی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بڑے آدمی کو کرپشن پر سزاہوئی، عمران خان کیساتھ مل کر حکومت بناﺅنگا اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے احتساب عدالت کے ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلے …

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ نواز شریف فیملی اپنی بیگناہی ثابت کرنے میں ناکام رہی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بڑے آدمی کو کرپشن پر سزاہوئی، عمران خان کیساتھ مل کر حکومت بناﺅنگا اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے احتساب عدالت کے ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ نوازشریف اورانکی فیملی کیس ثابت کرنے میں مکمل ناکام رہی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بڑے آدمی کو کرپشن پر سزا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی کرپشن، منی لانڈرنگ، منشیات اورایفی ڈرین میں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے اور قانون کے مطابق انہیں سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام عام انتخابات میں جمہوریت کے استحکام اور اپنے حقوق کیلئے ایماندار لوگوں کو ووٹ دیں، انشاءاللہ میں عمران خان کیساتھ مل کر حکومت بناﺅں گا اورحکومت میں ہم ایسے قانون بنائیں گے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج انصاف کی فتح ہوئی ہے، انصاف جیت گیا، یہ اس معاشرے کیلئے ایک نئی رسم ہے کہ جب بڑے لوگوں کو سزا ہوگی تو قوم میں بیداری پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قوم الیکشن کی طرف جارہی ہے، اس کا کیاردعمل ہوتا ہے آٹھ دس دن میں پتہ چل جائے گا۔

مزید خبریں