اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور پشاور میں خودکش دھماکے میں شہید ہو گئے۔ منگل کی رات کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلور خاندان نے ہارون بلور کی شہادت کی …
عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور پشاور میں خودکش دھماکے میں شہید ہو گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور پشاور میں خودکش دھماکے میں شہید ہو گئے۔ منگل کی رات کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلور خاندان نے ہارون بلور کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ 2012ءمیں ہارون بلور کے والد بشیر بلور کو بھی انتخابی مہم کے دوران دہشتگردوں نے شہید کر دیا تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں اے این پی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور سمیت 4 افراد شہید اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ مختلف نجی ٹی وی چینلز کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں اور زخمی ہونے والے افراد کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، زخمیوں میں سے زیادہ تر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق یہ خود کش دھماکہ تھا۔








