عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کا ”ووٹ کو عزت دو“ کے حوالہ سے سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 اپریل(اے پی پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جتنا دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے، ان کی عزت میں اتنا ہی اضافہ ہو رہا ہے، ووٹ کے تقدس کے حوالہ سے جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ رہیں گے، ہم سب کو ظلم اور ظالموں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنا ہو گی۔ …

اسلام آباد ۔ 17 اپریل(اے پی پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جتنا دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے، ان کی عزت میں اتنا ہی اضافہ ہو رہا ہے، ووٹ کے تقدس کے حوالہ سے جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ رہیں گے، ہم سب کو ظلم اور ظالموں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنا ہو گی۔ منگل کو یہاں نیشنل لائبریری میں ”ووٹ کو عزت دو“ کے حوالہ سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف ادوار میں ہماری حکومتیں ختم ہوتی رہیں مگر ووٹ کے تقدس کی بات کسی نے نہیں کی، ہم ووٹ کے تقدس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کو عدالت جا کر اپنے اختیارات نہیں دینے چاہئیں تھے، مسئلہ پارلیمنٹ کی سطح پر حل کیا جا سکتا تھا، ہم نواز شریف کے اتحادی نہیں ہیں مگر ووٹ کے تقدس کے معاملہ پر ہم ان کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو اسمبلی میں پہنچ کر اپنی پارٹی کے ساتھ وفاداری نہیں نبھا سکتا اسے دوبارہ پارٹی ٹکٹ کیسے ملتا ہے، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے، جب ہم خود ووٹ کے تقدس کا خیال رکھیں گے تب ووٹ کو تقدس ملے گا، پاکستان کا مقدمہ صرف اور صرف سیاستدان پارلیمنٹ کے ذریعے لڑ سکتے ہیں، پاکستان اور اداروں کی عزت بڑھانی ہے تو پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو عزت دینا ہو گی۔

مزید خبریں